Homeخبریںاسماعیل اور خامنہ ای کا مکتبوب کے زریعے غزہ جنگ کے بارے...

اسماعیل اور خامنہ ای کا مکتبوب کے زریعے غزہ جنگ کے بارے میں گفتگو

تہران(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں 10 سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی لڑائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کے ساتھ غزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ ھنیہ نے غزہ جنگ کو فلسطینیوں کی حقیقی فتح قرار دیا۔

اسماعیل ھنیہ نے حماس کی مدد جاری رکھنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ اور قطر کے دارالحکومت دوحہ سے بات کرتے ہوئے ھنیہ نے کہا کہ حالیہ لڑئی میں اسرائیل کو شرمناک ہزیمت اور فلسطینیوں کو شاندار فتح نصیب ہوئی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مقابلے کے لیے پوری فلسطینی قوم متحد ہے۔ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم عرب مخیر افراد کے تعاون سے غزہ کی دوبارہ تعمیرِنو کریں گے۔

Exit mobile version