کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بلوچستان سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک پر افغان فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مذکورہ علاقے میں طالبان نے افغان فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے باب دوستی کے قریب تحریک طالبان کا جھنڈا لہرایا تھا۔ جبکہ اب تازہ اطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے زیر قبضہ علاقے پر واپس کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
خبر کی تصدیق کرتے ہوئے افغانستان کے وزیر داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے اسپین بولدک کے کنٹرول کو واپس حاصل کرلیا ہے۔


