سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںاسپین: پانچ پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

اسپین: پانچ پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

میڈرڈ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق نیشنل پولیس اف اسپین نے پانچ پاکستانی کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس آف اسپین نے پانچ پاکستانیوں کو دہشت کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا استعمال کرکے شدتِ پسندانہ سوچ کو پروان چڑھا رہیں اور سوشل میڈیا میں لوگوں کو اشتعال دلاکر ان لوگوں قتل پر اکسا رہے تھے جو ان کے خلاف قانون ہے ـ

پولیس نے ان پاکستانی شہریوں کو 21 فروری کو بارسلونا، جیرونا، جین، گرناڈا شہریوں سے حراست میں لیا ہے ـ

جبکہ پانچوں افراد کی نہ تو ہمدردی داعش کے ساتھ ہے نہ ہی القاعدہ کے ساتھ ۔
اس گروپ کی عملی طور پر سپین میں گرفتار ہونے والے تمام افراد تحریک لبیک سے متاثر ہیں ۔اور یہ جماعت نفاذ اسلامی شریعت اور توہین مذہب کو قتل کرنے پر اشتعال دلاتے رہے ـ

اسپین ہائی کورٹ کے جج نے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون تسبیح اور قتل کے لیے اکسانے کے الزام میں تمام ملزمان کو احتیاطی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ان گرفتاریوں کا سبب بننے والی تحقیقات کا آغاز ستمبر 2020 میں چارلی ہیبڈو کے پیرس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد ہوا تھا۔ طنزیہ میگزین کو جنوری 2015 میں پہلے ہی ایک جہادی حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں آٹھ لوگ مارے گئے تھے۔

اور دوسرے حملے ميں ایک پاکستانی بنام ظہیر حسن محمد نے جس نے یقین دلایا کہ اس کا ارادہ اس کی اشاعت پر دوبارہ حملہ کرنے کا ہے جس نے پیغمبر محمد کے کارٹون کو دوبارہ پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں فرانسیسی پولیس نے ملزم ظہیر حسن اور تحریک لبیک کے درمیان لینکس تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز