Homeخبریںاسپین کے ہوٹل میں آتشزدگی سے پاکستانی ہلاک ، 9 زخمی

اسپین کے ہوٹل میں آتشزدگی سے پاکستانی ہلاک ، 9 زخمی

بارسلونا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اسپین کے ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 43 سالہ پاکستانی شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے سینڈر میں ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث تیسری منزل پر مقیم مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی تاہم اس واقعے میں ایک پاکستانی ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 43 سالہ راشد ملک کے نام سے ہوئی ہے راشد ملک پاکستان سے روزگار کے سلسلے میں اسپین آیا تھا اور ایک موبائل شاپ پر کام کرتا تھا۔ حادثے کے دن وہ اس علاقے میں موبائل کی ضروری اشیاء خریدنے سینڈر آیا تھا اور تاخیر ہوجانے پر ہوٹل میں ٹھہر گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون نے گدے کو آگ لگائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے اور پھر پوری منزل میں پھیل گئی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر 2021 کو ایک بینک کی خالی عمارت میں پناہ لیے ہوئے 40 سالہ پاکستانی شخص اپنی بیوی اور 2 بیٹوں سمیت ہلاک ہوگیا تھا جن کی میتیں قانونی کارروائیوں اور کورونا کے باعث تاخیر کا شکار ہوکر چند روز قبل ہی منڈی بہاؤ الدین پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز