کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ڈیسک نیوز کے مطابق زیر تربیت نرسزکا اسکالر شپ نہ ملنے پر احتجاج پولیس نے ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق زیر تربیت نرسز گذشتہ دو روز سے احتجاج پر تھیں کہ انہیں 6 ماہ سے اسکالر شپ نہیں ملا۔
منگل کو زیر تربیت نرسز نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو لیڈی پولیس کانسٹیبل نے انہیں روک دیا اس دوران مبینہ طور پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ زیر تربیت نرسز نے کہا کہ وہ دو روز سے احتجاج پر ہیں آج وہ سڑک پر آنا چاہ رہی تھیں کہ ان کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی گئی ریڈ زون میں جانے سے روک دیا۔
لیڈی کانسٹیبل کا رویہ غیر مناسب تھا پولیس کے خلاف اس رویئے کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔