Homeخبریںاسیران کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب میں مظاہرہ کیا...

اسیران کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب میں مظاہرہ کیا گیا۔بی این ایم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ ، غفور بلوچ، رمضان بلوچ ،صادق جمالدینی اور دیگر اسیران کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی فورسز کے ہاتھوں28 جون کو اغوا نما گرفتاری کو 6 سال مکمل ہونے اور دیگر اسیران کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب میں مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا،پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو 28 جون2009 کو دوران ڈیوٹی فورسز نے اغوا کیا،اسی طرح پارٹی کے مرکزی رہنما غفور بلوچ کو ۳ اپریل 2009 کوئٹہ سے فورسز نے گرفتار کر کے غائب کیا،پارٹی ممبر رمضان بلوچ کو25 جولائی2010 کو زیرو پوائنٹ اوتھل سے اسکے کمسن بیٹے علی حیدر کے سامنے ایف سی نے گرفتار کیا اسی طرح پارٹی کے مرکزی رہنما صادق جمالدینی کو۷ جولائی2013 کو نوشکی بازار سے اہل مکینوں کے سامنے فورسز نے اغوا کیا جنکا تاحال کوئی پتہ نہیں،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کی جانب سے مرکزی رہنماؤں اور تمام بلوچ اسیران کی عدم بازیابی اور انسانی حقوق کی داخلی و عالمی اداروں کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کا مقصد اہل ضمیر کی توجہ اس جانب متوجہ کرانا ہے کہ آج بلوچ قوم کے ہزاروں فرزند عقوبت خانوں میں المناک انسانی تشدد کا سامنا کر رہے ہیں،اس سلسلے میں لواحقین و وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سینکڑوں اجتجاج،کوئٹہ سے اسلام آباد اقوام متحدہ کے دفتر تک لانگ مارچ اور تاحال اجتجاجی کیمپ کا سالوں سے جاری رہنا آج پوری امت انسانیت کے لیے ایک لمہ فکریہ ہونا چائیے،مگر افسوس کی بات ہے کہ بلوچ کے ساتھ تمام محکوم اقوام جس میں سندھ و یہاں کی دیگر مظلوم اقوام شامل ہیں انکے لیے آواز حق بلند یا انکا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،اسی شہر میں شہید اُستاد صبا دشتیاری کو پریس کلب سے چند فرلانگ حق کی باتھ کرنے پر روکھ کر انسایت کا قتل کیا جاتا ہے اور پھر ایسے دانشورکو اس لیے قتل کیا جاتا ہے کہ وہ حق و باطل کی پہچان رکھ کر آواز بلند کرتا ہے اسی طرح کراچی شہر میں آواز حق بلند کرنے والی سبین محمود کو اس لیے شہید کیا جاتا ہے کہ وہ بلوچ کی حق پر آواز اُٹھاتی ہے۔آج کے اجتجاج کا مقصد اپنی حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔مرکزی ترجمان نے کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسیران کے لیے اجتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے بی این ایم دنیا کے ہر فورم پر اجتجاج کرکے دنیا کو آگاہ کرتی رہے گی

Exit mobile version