شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںاس دہائی کے آخر تک شہروں میں کاریں اڑانا ایک حقیقت بن...

اس دہائی کے آخر تک شہروں میں کاریں اڑانا ایک حقیقت بن جائے گی۔ کورین کار ساز کمپنی کا دعویٰ

پیانگ یانگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کوریاں کار ساز کمپنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس دہائی کے آخر تک شہروں میں کاریں اڑانا ایک حقیقت بن جائے گا، جنوری 2020 میں لاس ویگاس میں ہونے والے سی ای ایس ٹیکنالوجی شو میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے ایک ائیرکرافٹ کے پروٹو ٹائپ کی نمائش بھی کی تھی۔

ہنڈائی کمپنی کے ایک سربراہ کا کہنا ہے کہ دہائی کے اختتام تک شہروں میں اڑنے والی کاریں حقیقت ہوں گی۔ یورپ میں کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آپریشنز مائیکل کول نے کہا ہے کہ اڑنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی سے سڑکوں پر رش اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی امید ہے جیسا کہ انہوں نے کہا یہ واقعی مستقبل کا حصہ ہے۔

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل کول نے کہا کچھ وقت ہی ہے جب ہم واقعی اسے اڑا سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ اس دہائی کے اختتام تک اربن ایئر موبیلیٹی شہروں میں بھیڑ کو ختم کرنے اور کاربن کے اخراج میں کمی کرنے میں مدد کے لیے بہت اچھا موقع فراہم کرے گی، یہ انٹرا سٹی موبیلیٹی شہر کے اندر محدود نقل و حرکت یا شہروں کے درمیان طویل سفر کے لیے بھی استعمال ہو سکے گی۔

اربن ایئر موبیلیٹی کی اصطلاح میں ڈرون اور برقی گاڑیوں کے ذریعے سامان کی ترسیل بھی شامل ہے جو فلائنگ ٹیکسیز کے طور پر کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز