Homeخبریںاصفہان کی دستگرد جیل میں تین قیدیوں کو پھانسی دی گئی

اصفہان کی دستگرد جیل میں تین قیدیوں کو پھانسی دی گئی

اصفہان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اصفہان سنٹرل جیل میں قید تین قیدیوں کی سزائے موت دی گئی جن میں ایک افغانی بھی شامل ہے جن پر منشیات فروشی کا الزامات لگا کر پھانسی دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں بدھ 29 ستمبر 2021 کی صبح طلوع آفتاب میں تین قیدیوں کو منشیات سے متعلق جرائم کے لیے اصفہان کی دستگرد جیل میں پھانسی دی گئی۔
اصفہان دستگرد جیل کے ذرائع نے تینوں قیدیوں کی شناخت اصفہان سے عباس صالحی ، تہران سے حامد شاہسنائی اور افغان بلوچ شہری محمد براہوئی کے طور پر کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عباس صالحی کی سزائے موت اس وقت عمل میں آئی جب وہ 20 سے سال جیل میں تھے۔
تینوں قیدیوں کو دو دیگر قیدیوں کے ساتھ منگل کو “قید تنہائی” میں منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version