چهارشنبه, اکتوبر 16, 2024
Homeخبریںافریقی ملک ایکویٹوریئل گِنی کے صدر کے بیٹے کے اثاثے نے پوری...

افریقی ملک ایکویٹوریئل گِنی کے صدر کے بیٹے کے اثاثے نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

ایکویٹوریئل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افریقی ملک ایکویٹوریئل گِنی کے صدر کے بیٹے کے اثاثے نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کا بیٹا ٹیوڈورو ’ٹیوڈورِن‘ نگیوما اوبیانگ کیلیفورنیا اور فرانس میں ایک پرتعیش زندگی گزارتا رہا ہے۔

ان کا بیرونی ممالک میں اچھا وقت اس حقیقت سے بہت مختلف ہے جس کا سامنا ان کے ملک کے بیشتر عوام کو ہے، جنھیں یا تو اس تیل کی دولت میں سے کچھ بھی نہیں مل رہا یا بہت کم ہی فائدہ ہوا ہے۔

اب یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی اس پرتعیش طرز زندگی کے لیے جو پیسہ استعمال ہو رہا تھا وہ ملک کی دولت میں غبن کر کے حاصل کیا جا رہا تھا کیوں کہ صدر کے بیٹے ٹیوڈورِن کو فرانس میں سزا، برطانیہ میں پابندیوں اور امریکہ میں بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے۔

لیکن 52 سالہ ٹیوڈورِن اپنے ملک میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے 79 سالہ والد کا صدارت کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

واضح رہے یہ افریقی ملک برِاعظم افریقہ کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز