Homeخبریںافریقی ملک مالی میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 16 فوجی اہلکار...

افریقی ملک مالی میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 16 فوجی اہلکار ہلاک

باماکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مالی آرمی چیف اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گشت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے باعث 16 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ۔
مالی آرمی چیف اپنے جاری کردہ بیان کے آخر میں کہا کہ حملے میں 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا شاخسانہ ہے جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Exit mobile version