یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںافغانستان، طالبان فورسز پر بم حملے میں 2 عام شہری زخمی

افغانستان، طالبان فورسز پر بم حملے میں 2 عام شہری زخمی

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے درالحکومت کابل میں سیکورٹی فورسز پر بم حملے میں 2 عام شہری زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان سیکورٹی فورسز پر بم حملے میں کم از کم 2 عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ایک عینی شاہد محمد نبی نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ دھماکہ مغربی کابل میں پولیس ضلع 5 کے علاقے کوتہ سانگی میں صبح رش کے اوقات میں ایک شادی ہال کے قریب ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ ممکنہ طور پر ایک چپکنے والے بم کی مدد سے کیا گیا اور یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب طالبان کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا گاڑی میں سوار طالبان کا کوئی رکن اس واقعے میں متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔اگست کے وسط میں ملک میں طالبان کی اقتدار میں آنے کے بعد داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کابل میں افغانستان کی نگران حکومت کیخلاف متعدد دہشتگردانہ حملے کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز