کابل (ہمگام نیوز ) گذشتہ کئی روز سے افغانستان کے صوبے پکتیا میں طالبان اور داعش کے درمیان شدید نوعیت کی جهڑپیں جاری ہیں .افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک ان دو دہشت گرد گورپس کے آپسی جنگ میں سو سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ دو الگ الگ امریکی ڈرون حملوں میں 13 طالبان بهی مارے گئے . طالبان نے امریکی حملوں میں اپنے 13 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ دوسری طرف افغانستان کے صوبے ہلمند کے سنگین ضلع میں ایک خود کش حملے میں پانچ پولیس اہلکار بهی ہلاک ہوئیں .


