Homeخبریںافغانستان باوری سرنگ دھماکوں میں ، بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق...

افغانستان باوری سرنگ دھماکوں میں ، بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ـ

کابل( ہمگام نیوز ) مانٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار اور قندوز میں باردوی سرنگ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق 17 زخمی ہوگئے۔ـ

تفصیلات کے مطابق قندھار میں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ قندوز میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے ہیں۔ـ

افغان میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ـ 4 زخمیوں کی حالات تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے مزید ہلاکتوں کی خدشہ ظاہر کی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version