کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہلمند صوبے کے علاقے لشکر گاہ کی مرکزی شاہراہ پر ہوا تاہم اس دھماکے کا نشانہ کون تھا تاحال واضح نہ ہوسکا۔
دھماکے کے نتیجے میں نشانہ بننے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے میں شامل ہیں۔
ایک دوسرے واقعے میں افغانستان کے علاقے ہرات کے ضلع کوہنہ میں حملے کے نتیجے میں 7 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔زخمی خواتین میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔