افغانستان: سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 2 فوجی سمیت 11 طالبان ہلاک، متعدد زخمی
کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں جھڑپوں اور فضائی حملوں میں دو فو جی اور گیارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع آرغنداب اور صوبہ قندھار کے ضلع میواند میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں چھ جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا صوبہ قندوز کے ہی، ضلع امام صاحب میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اسوقت شدید جھڑپ ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا جھڑپ میں دو فوجی اور پانچ طالبان ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔