یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغانستان: طالبان کا اسکول ودوا خانے پہ خود کش حملہ 6 عام...

افغانستان: طالبان کا اسکول ودوا خانے پہ خود کش حملہ 6 عام شہری جابحق

کابل( ہمگام نیوز) مشرقی افغانستان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے ایک اسکول اور دواخانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں کم از کم چھ عام شہری ہلاک جب کہ دیگر 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز یہ واقعہ دارالحکومت کابل کے شمال مغرب میں واقع پروان صوبے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس خودکش حملہ آور کا ممکنہ ہدف ایک پولیس چوکی تھی، تاہم جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا تعاقب کیا جا رہا ہے، تو اس نے اسکول کے قریب ہی خود کو اڑا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ مقامی حکومتی ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز