شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںافغانستان: طالبان کا افغانستان کے مشرقی ضلع "دولت شاہ" پر قبضہ

افغانستان: طالبان کا افغانستان کے مشرقی ضلع “دولت شاہ” پر قبضہ

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان نے طویل محاصرے کے بعد ایک مشرقی ضلعے پر قبضہ کرلیا ہے، جبکہ ایک اور ضلع میں ایک مہینے کی عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ دونوں واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکہ اور نیٹو کے فوجی ملک سے واپس جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان لغمان صوبے کے جنگ سے متاثرہ ضلع دولت شاہ میں داخل ہو گئے ہیں، جب کہ وہاں موجود افغان سکیورٹی فورسز کسی مزاحمت کے بغیر اپنی دفاعی چوکیاں چھوڑ کر پسپا ہو گئیں۔ طالبان نے ایک اہم سرکاری عمارت اور اس کے ارد گرد واقع حفاظتی چوکیوں کو نذر آتش کر دیا۔ مذکورہ افغان ضلع گزشتہ چھ مہینوں سے طالبان کے محاصرے میں تھا۔

اس حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے علاقے سے افغان پولیس اور سپاہیوں کے فرار ہونے کے بعد دو ٹینک، ایک فوجی گاڑی اور بہت سارا گولا بارود اور ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

جبکہ افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے تکنیکی پسپائی کی ہے جب کہ علاقے میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں اور شورش پسند بڑی تعداد میں مارے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے عہدے داروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس سے غیرمحفوظ علاقوں، بالخصوص ان علاقوں کے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جہاں طالبان نے حالیہ دنوں میں افغان سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز