کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں عسکریت پسندوں کی ایک مسجد پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبد الکریم یوراش نے بتایا کہ “طالبان گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں نے صوبہ فاریاب کے صوبائی دارالحکومت میمنا شہر میں ایک مسجد پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار نمازی جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے، ” ترجمان نے مزید کہا کہ حملہ آور حملے کے بعد ایک کار لے کر فرار ہوگئے۔