شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںافغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں...

افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چائیے : زلمے خلیل زاد

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور متعدد سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو دہرایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوئے، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز