دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںافغانستان میں بلوچ پناہ گزینوں کو طالبان کی جانب سے شدید مشکلات...

افغانستان میں بلوچ پناہ گزینوں کو طالبان کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا

کابل (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ پناہ گزینوں کے لئے طالبان افغانستان میں زمین کو تنگ کیا جارہا ہے ۔
بلوچ پناہ گزینوں کے لئے روز بروز افغانستان طالبان کے زریعئے سے تنگ ہوتی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے بلوچ اکثریتی ولایت نیمروز میں بلوچ پناہ گزینوں کے گھروں پر افغان طالبان نے چھاپہ مار کر 80 سالہ ضعیف العمر ملک خان محمد مری ، جانی خان، ظفر اللہ بلوچ، عبدالنبی، میر گل بلوچ، محمد جان اور نانا کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے یہ واقعہ طالبان کی طرف سے بلوچ پناہ گزینوں کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن ہے جبکہ چند روز قبل نیمروز ہی میں دو بگٹی بلوچ پناہ گزینوں پر حملہ کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

واضح رہے کہ حالیہ واقعات اس بات کی طرف بخوبی اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کے ذریعے افغانستان میں بلوچ پناہ گزینوں کے لئے زندگی اجیرن بنادی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز