کابل(ہمگام نیوز ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں دو خودکش دھماکوں میں اب تک کم از اکم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلا خود کش حملہ دشت برچی کے علاقے میں اسپورٹس کلب میں ہوا۔دھماکے کی جگہ پر امدادی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑا لیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔