کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں تولو نیوز کے سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں افغان صحافی کے ساتھ دیگر 2 افراد بھی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں یما سیاوش کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔