چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںافغانستان میں طالبان نے مزید پانچ اضلاع پر قبضہ کرلیا:

افغانستان میں طالبان نے مزید پانچ اضلاع پر قبضہ کرلیا:

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان نے مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار، پکتیا اور بدخشاں کے اضلاع پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ان اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

افغانستان سے جزوی امریکی انخلا کے بعد طاقت کا توازن طالبان کے حق میں جاتا دکھائی دیتا ہے جس کا بھرپور مظاہرہ طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں پر قبضہ کی صورت میں نظر آ رہا ہے، امریکہ اس حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے اور طیاروں سے بمباری بھی کر چکا ہے۔

دوسری جانب روس کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلووف نے کہا ہے کہ روس خطے میں امریکی اڈے قائم کرنے کا مخالفت کرتا ہے اور واشنگٹن کو اس سے باخبر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز