کابل(ہمگام نیوزڈیسک ) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی اور شمالی صوبہ سری پل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی و غیر ملکی افواج کی مشترکہ کیے گیے آپریشن میں طالبان کے تین مقامی کمانڈروں سمیت 50 طالبان ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شمالی علاقے کے ترجمان محمد حنیف رجئی نے بدھ کو بتایا کہ منگل کو سری پل صوبہ کے سنگچارک ضلع میں فوج کے جوانوں کےساتھ لڑائی کے دوران آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
سنگچارک ضلع کے چھ گاؤں سے دہشت گردوں کو بھگانے کے لئے چلائی گئی مہم کے دوران کچھ علاقوں میں ملکی سلامتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران یہ طالبان مارے گئے اور کچھ زخمی ہوگئے۔ آٹھ اراکین کے مارے جانے کے بعد بھی دہشت گرد گروپ کے اراکین نے کئی گاؤں میں سلامتی اہلکاروں پر حملے کئے ہیں۔
اس دوران کسی بھی ملکی و غیر ملکی فوجی کے مرنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لئے مقامی چوکی تعمیر کی گئی ہے۔ طالبان نے ان واقعات پر فی الحال کسی طرح کی کوئی رائے نہیں دی ہے۔


