سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںافغانستان میں پاکستانی سفارتکار ہلاک۔

افغانستان میں پاکستانی سفارتکار ہلاک۔

جلال آباد(ہمگام نیوز) افغانستان کے ایک سرحدی شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصلیٹ کے ایک رکن کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے افغان صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں، جو پاکستانی سرحد کے قریب واقع ہے، پاکستانی قونصلیٹ کے ایک عہدے دار کو ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ خبروں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی سفارت کار کی شناخت نوید اقبال رانا کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے رو عمل میں سفارت کار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارت کاروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کے کچھ اعلیٰ عہدے داروں نے جلال آباد میں پاکستانی سفارت کا ر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک بد قسمت واقعہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز