چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںافغانستان کی جنگی حالات کے پیش نظر فوجیوں کے انخلا کی رفتار...

افغانستان کی جنگی حالات کے پیش نظر فوجیوں کے انخلا کی رفتار میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ہم اس ضمن میں لچک کا مظاہرہ کریں. پینٹاگون

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اشارہ دیا ہے کہ طالبان کی کارروائیوں اور انہیں حاصل ہونے والے فوائد کے باعث افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل سست کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن برقرار رہے گی لیکن انخلا کے عمل کو صورتحال کی مناسبت سے سست کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر حملوں اور پر تشدد کارروائیوں کے بعد صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

ترجمان جان کربی نے کہا کہ اگر کسی بھی دن یا ہفتے کے دوران فوجیوں کے انخلا کی رفتار میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ہم اس ضمن میں لچک کا مظاہرہ کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہر روز اور مسلسل حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کیا ہے؟ ہمارے پاس کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں مزید کن ذرائع کی ضرورت ہے؟ اور یہ کہ ہم نے افغانستان سے نکلنے کے لیے کیا رفتار رکھنی ہے؟

پینٹاگون کے ترجمان نے واضح کیا کہ درج بالا تمام سوالات کے جوابات وقت آنے پر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز