Homeخبریںافغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے مخالف بیان پر...

افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے مخالف بیان پر پاکستانی قیادت کے درمیان مشاورت

اسلام آباد(ہمگام نیوز) افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

 

پاکستان کے قومی سلامتی ڈویژن کے حکام کے مطابق معید یوسف اس پر ابھی فوراً ردعمل نہیں دے سکتے کیونکہ اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز مشاورت کر رہے ہیں اور باقاعدہ پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق حمداللہ محب کے اس بیان کے بعد سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے درمیان رابطہ بھی ہوا۔

 

  1. پاکستانی وزارت خارجہ، نیشنل سکیورٹی ڈویژن اور آئی ایس پی آر کی مشاورت سے مشترکہ بیان جلد جاری کیا جائے گا۔
Exit mobile version