Homeخبریںافغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرین زون کے قریب کار بم دھماکے...

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرین زون کے قریب کار بم دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے
کے مرکز گرین زون کے قریب دھماکے کے بعد شیدید فائرنگ جاری رہا جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق بتایا گیا ہےکہ کابل شہر کے مرکز ‘گرین زون’کے قریب پہلے دھماکا ہوا اور اس کے بعد فائرنگ شروع ہوئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق سینئر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ کار بم دھماکا تھا اور بظاہر اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہ نشانہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مسلح افراد تاحال جائے وقوع پر موجود ہیں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

Exit mobile version