Homeخبریںافغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، دو...

افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Exit mobile version