یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںافغانستان: ہلمند میں 50 فوجی ہلاک، 550 طالبان کے گھیرے میں

افغانستان: ہلمند میں 50 فوجی ہلاک، 550 طالبان کے گھیرے میں

کابل ( ہمگام نیوز)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں جنگجو طالبان کی پیش قدمی کے نتیجے میں درجنوں افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تین مقامی افسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں مختلف مقامات پر لڑائی میں 25 فوجی اور 27 پولیس اہلکار مارے گئے۔ 2014 میں غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد اکیلے ہی طالبان کا مقابلہ کرنے والی افغان سیکیورٹی فورسز کئی مہینوں سے ہلمند میں عسکریت پسندی روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال ملک میں کم از کم 11000 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ہلمند میں لڑائی کے علاوہ طالبان کے شمالی صوبوں قندوز اور بغلان میں سرگرمیوں نے حالیہ دنوں میں سرکاری فورسز کو شدید نقصان پہنچایا۔ اتوار کو ہلمند میں پیش آنے والے بدترین واقعہ میں جنگجوؤں نے بارود سے بھری فوجی ہموی گاڑیوں کی مدد سے سنگین میں ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرتے ہوئے سات فوجیوں اور 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق، سنگین میں نو فوجی لڑائی میں ہلاک ہوئے جبکہ ضلع موسی قلعہ میں بھی اتنی ہی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ امریکی اندازوں کے مطابق، ملک کے ایک تہائی حصے پر قابض یا خطرہ بننے والے طالبان ہلمند کے وسیع و عریض حصوں پر قابض ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ مرجاح میں اس وقت تقریباً 250 پولیس اہلکار اور 300 فوجی طالبان کے گھیرے میں ہیں اور ’ہم انہیں فضا سے مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔ ’سنگین کی پیشتر سڑکیں بارودی ڈیوائسز کی وجہ سے بند ہیں اور ہم اپنے تازہ دستے بھیجنے سے قاصر ہیں‘ :-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز