سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںافغانستان: یونیورسٹی کے بس میں دھماکہ 4 لیکچرار ہلاک 13 زخمی۔

افغانستان: یونیورسٹی کے بس میں دھماکہ 4 لیکچرار ہلاک 13 زخمی۔

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کو دھماکے سے اْڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 لیکچرار جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی بس کو صوبے پروان کے ضلع بگرم میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 20 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کے بعد مسافر بس میں بری طرح پھنس گئے۔ ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 لیکچرار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر اساتذہ شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ کچھ اساتذہ ہاتھ اور پاوں سے بھی محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز