کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق 20 سالہ جنگ میں مصروف رہنے کے بعد نیٹو کی قیادت اور امریکی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کو ملک سے باہر تربیت دینے پر غور ہورہا ہے
مغربی دفاعی اتحاد نیٹوکے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغان اسپیشل فورسز کو تربیت دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے ایک محفوظ اڈے کے حصول کے خاطر قطر سے رابطہ کیا گیا ہے۔
20 سال تک چلنے والی جنگ کے بعد افغانستان میں نیٹو کی ریزولوٹ سپورٹ مشن میں شامل چھتیس ممالک کی افواج گیارہ ستمبر تک امریکی فوج کی انخلاء کے ساتھ ہی واپس لوٹنے کے لیے تیار ہے۔
نیٹو کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے بعد اسٹریٹیجک وعدے کے تحت افغان افواج کی تربیت کے لیے ملک سے باہر محفوظ فوجی اڈے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں قطر سے رابطہ کیا گیا ہے۔
نیٹو کے تین اعلی عہدیداروں نے اس حوالے سے خبررساں ایجنسی روئٹرز سے بات چیت کی ہے۔کابل میں موجود نیٹو کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا ہم افغان فورسز کے سینیئر ارکان کے لیے خصوصی تربیت گاہ قائم کرنے کے خاطر قطر میں ایک اڈہ تیار کرنے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔


