شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںافغان جنگ میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان نے حاصل کیا ہے:...

افغان جنگ میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان نے حاصل کیا ہے: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنماء و فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے واقعے جس کو نو گیارہ کے نام سے جانا جاتا ہے کی انیسویں سالگرہ کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان نے طالبان کے ذریعے القائدہ کی معاونت کی جس کا نتیجہ 9/11 کے واقعے کی شکل میں پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر عالمی اتحاد کے تصادم کو افغانستان میں لالچ میں بہکا کر خود طالبان کو ہتھیار مہیا کرنا جاری رکھا جس کی وجہ سے اب تک عالمی اتحاد کے ہزاروں فوجی مروائے اور فائدہ اٹھاتا رہا۔

بلوچ رہنماء نے آخر میں کہا کہ اس تمام افراتفری کا ذمہ دار پاکستان رہا ہے اور اس انسان کُش تصادم میں پاکستان نے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے۔

بلوچ رہنماء نے اپنے بیان کے ذریعے 19 سال پہلے ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان سے دنیا میں ہونے والی دہشت گردی اور اس سے ہونے والے نقصانات میں پاکستان کے سب سے بڑے کردار کی وضاحت کی ہے اور دنیا کے اس تاثر کو رد کیا ہے جہاں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک معاون کے نام سے جانا جاتا ہے مگر دراصل وہ اس جنگ کی بنیادی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز