کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سفارتی عملے کو واپس کابل بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے حکم پر اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اور دیگر سفارتی عملے کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کابل واپس بلالیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کا وفد پاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔


