دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںافغان دارالحکومت کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا...

افغان دارالحکومت کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ـ

کابل ( ہمگام نیوز ) افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار میرز کوال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہوگی۔

اس سے قبل افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ طالبان کو اقتدار کی منتقلی کے لیے افغان صدارتی محل میں مذاکرات جاری ہیں جس میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہناتھا کہ اشرف غنی اقتدار چھوڑنے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز