چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںافغان صدر کی حالیہ بیان غیر زمہ دارانہ اور ہمارے اندرونی معاملات...

افغان صدر کی حالیہ بیان غیر زمہ دارانہ اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے:پاکستانی وزیر خارجہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے پاکستان میں جاری کاروائیوں کے پسِ منظر میں کی گئی ٹوئٹس میں انھوں نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ‘غیر ذمہ دارانہ’اور پاکستان کے معاملات میں ‘سنگین مداخلت’ قرار دیا ہے.آج صبح صدر اشرف غنی نے پاکستانی فورسز کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے جاری پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ پر اپنے خیالات کا اظہار ٹوئٹس کی صورت میں بیان دیتے ہوئے  کہا  تھا کہ افغان حکومت کو بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں پر امن مظاہرین اور سماجی کارکنان پر ہونے والے تشدد پر سخت خدشات ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بقول ان کے ‘افغان قیادت کو افغانستان کی عوام کے دیرینہ اور سنگین شکایات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔’ یاد رہے گذشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے لورلائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر 35 سالہ پروفسیر ارمان لونی پولیس تشدد سے جانبحق ہو گئے تھے۔ ان کی قتل کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ افغانستان کے بہت سے علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے اور غائبانہ نماز جنازے ادا کیئے گئے تھے۔پاکستان میں ہونے والے ان مظاہروں میں شریک پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کو پاکستانی فورسز نے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جن کی رہائی کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک منظم مہم چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز