شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںافغان طالبان امن مذاکرات جاری رکھیں,امریکہ

افغان طالبان امن مذاکرات جاری رکھیں,امریکہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ) ملا عمر کے انتقال کی خبروں کو قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے طالبان پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ڈپٹی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان مارک ٹونر کہا کہ ہم طالبان کی اس موقع پر افغانستان کی حکومت کے ساتھ حقیقی امن قائم کرنے پر حوصلہ افرائی کرتے ہیں۔
ان کے مطابق طالبان رہنما کے انتقال سے طالبان کو ملک میں امن و استحکام حاصل کرنے کا نیا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان امن عمل کا حصہ بن کر خودمختار اور متحد افغانستان کے سیاسی نظام میں شامل ہوسکتے ہیں جسے بین الاقوامی برادری کی حمایت بھی حاصل ہوگی یا پھر وہ لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں جس سے ان کا اپنا ملک غیر مستحکم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا افغان حکام کی سربراہی میں ہونے والے امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا کیوں کہ افغانستان اور خطے میں تشدد ختم کرنے اور استحکام کا باوثوق طریقہ ہے۔
ملا عمر کے انتقال کی خبر افغان حکام سے پہلے امریکی حکومت تک پہنچنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس سوال پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز