یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںافغان طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا.

افغان طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا.

کابل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا، یہ طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔

زرائع کے مطابق شبرغان شہر کے کئی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان زیادہ تر سرکاری عمارتوں اور شہر کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاحال حکومت کے زیر کنٹرول ایئرپورٹ کے لیے لڑائی جاری ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے جنوب مغربی صوبے نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کر لیا تھا نمروز پولیس نے شکوہ کیا تھا کہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے لیے فوج نہیں بھیجی گئی، نہ ہی پولیس کے تازہ دم دستوں کی مدد کی گئی۔

افغانستان کے دیگر صوبائی دارالحکومت جہاں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے ان میں مغرب میں ہرات اور جنوب میں لشکر گاہ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز