چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںافغان طالبان کی امریکہ سے مزاکرات کیلئے 14رکنی نماہندہ وفد کا اعلان

افغان طالبان کی امریکہ سے مزاکرات کیلئے 14رکنی نماہندہ وفد کا اعلان

دوحہ (ہمگام نیوزڈیسک) افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر امریکی نماہندہ خصوصی سے ملاقات کیلئے طالبان کی ٹیم کی قیادت ملا عباس استنکزئی کریں گے جبکہ ٹیم میں گوانتاناموبے میں امریکی قید میں رہنے والے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جنہیں امریکی قیدیوں کے بدلے 2014 میں رہا کیا گیا تھا۔اس ٹیم میں حقانی نیٹ ورک کے بانی ملا عبدالغنی برادر کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔
طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے مطالبہ کیا کہ کابل میں قید انس حقانی کو رہا کیا جائے تاکہ وہ مذاکراتی ٹیم کے ساتھ کام شروع کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں امن کے قیام اور 18سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں تیزی آئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کی انخلا کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں افغانستان سے نصف امریکی فوجی واپس لوٹ جائیں گے۔جبکہ طالبان کے اس دعوہ کی امریکی نماہندہ زلمے خلیل زاد نے تردید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز