یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںافغان عدالت نے دوکمانڈرکوISIکےساتھ تعلق ثابت ہونےپر20سال قید کی سزائیں سنادی

افغان عدالت نے دوکمانڈرکوISIکےساتھ تعلق ثابت ہونےپر20سال قید کی سزائیں سنادی

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق عدالت کی طرف سے افغان فورسز کے اہلکاروں کرنل شاہ محمود اور کیپٹن نزیر احمد پر بدنام زمانہ امن دشمن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کے الزامات تھے، جو ثابت ہوگئے اور انہیں بیس، بیس سال قید کی سزائیں سنائی گئیں، مذکورہ جرنیلوں، شاہ محمود اور نذیراحمد دو سال پہلے ان الزامات کی بنیاد پر گرفتار ہوئے تھے ـ افغان عدالت کے جج مجیب الرحمان ندیم کے مطابق دونوں کمانڈر اپنے ڈیوٹی چھوڑ کر پشاور میں آئی ایس آئی کے ایجنٹ نورمحمدصاقب سے ملے تھے ،کرنل شاہ محمود اور کیپٹن نزیرالللہ افغان آرمی کے بٹالین سیکنڈ رجمنٹ اسکوارڈن کے کمانڈنگ پوزیشن پر تعینات تھے۔

مذکورہ فیصلہ جج نور محمد جانب سے دونوں طرف کے وکیلوں کی بیانات کے بعد سنایا گیا، جس میں اعلانیہ طور پر یہ ثابت کیا گیا کہ دونوں جرنیل بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیساتھ کافی عرصے سے مربوط تعلق رکھے ہوئے تھے ـ

فیصلے کے بعد جج نے افغانی عوام کے سامنے ان کے اعترافی بیانات سنوائے اور خود بھی ان کے جرائم ثبوت کے ساتھ اور اپنے ادارے کی وضاحتیں پیش کیں، تاہم مدافع وکلاء نے بھی اپنے اپنے بیانات دیئے ـ

واضح رہے کہ ہمسایہ ممالک، بھارت، افغانستان سمیت مختلف ممالک میں پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی انتشار بدامنی پھیلانے کیلئے دن رات کوشش میں لگا رہتا ہے، جس کی زندہ مثال یہی تازہ واقعہ ہے، اس سے قبل بھی افغانستان اور بھارت میں آئی ایس آئی کے بہت سے جاسوس پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز