دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںافغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپ 20 طالبان اور تین 3...

افغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپ 20 طالبان اور تین 3 فوجی ہلاک

فیض آباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں حکومتی فورسز اور طالبان باغیوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے جس میں 20 طالبان عسکریت پسند اور 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے میں فوج کے ایک کپتان عبدالرزاق نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہفتے کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدخشاں میں مجموعی طور پر 20 طالبان باغی اور 3 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔افسر نے مزید بتایا کہ مزید 10 باغی اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا کچھ مقامی افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان جنگجوں نے بدخشاں کے تگاب، کشیم، تشکن اور شہر بزرگ اضلاع کے صدر مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔تاہم بدخشاں کی صوبائی حکومت کے ترجمان نیک محمد نذری نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان اضلاع پر طالبان عسکریت پسندوں کے قبضہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔یکم مئی کو امریکہ کی زیر قیادت فورسز کے افغانستان سے انخلا کے آغاز کے بعد سے طالبان عسکریت پسندوں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز