کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فورس اور طالبان کے جھڑپوں میں افغان آرمی کے 20 کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد میں افغان آرمی کے کمانڈوز اور مقامی سیکورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جس کے بعد شروع ہونے والے جھڑپوں کے دوران تقریباً 20 کمانڈوز ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، ہلاک کمانڈوز کا تعلق آرمی کی اسپیشل یونٹ سے ہے۔ لیکن ابھی افغان حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
افغانستان میں امن عمل کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 100 کے قریب طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے عام شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔


