سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںافغان و امریکی فورسز کی مشترکہ کاروائی 90 طالبان ہلاک 20 زخمی

افغان و امریکی فورسز کی مشترکہ کاروائی 90 طالبان ہلاک 20 زخمی

کابل (ہمگام نیوز ) ہمگام مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آج بروز اتوار افغان اور امریکی فورسز نے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا میں مشترکہ کاؤنٹر دہشت گردی آپریشن میں 10 طالبان کو ہلاک اور بہت سوں کو زخمی کردیا۔

خامہ پریس کی حوالہ دیتے ہوئے 203 ویں Thunder corps نے بتایا ہے، کہ افغان سیکورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کی مدد سے وارماما ضلع میں کاروائی کی تھی۔
،

افغان قومی آرمی ترجمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دوران آپریشن کم سے کم 90 دہشت گرد ہلاک کیئے اور کم سے کم 20 زخمی کیئے ہیں۔

مزید 203 ویں thunder corps نے بتایا سکیورٹی فورسز نے 23 موٹر سائیکل ، 1 ٹریکٹر اور ہتھیار بھی قبضے میں لے کر تباہ کیئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز