Homeخبریںاقوام متحدہ کا طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور...

اقوام متحدہ کا طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر ڈیبورا لیونز نے طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے حملے نہ کرنے کی اپیل ایک ایسے وقت کی ہے جب طالبان پہلی بار ایک صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عالمی برادری نے تشدد کے خاتمے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

لیونز نے چھ اگست جمعے کے روز کابل سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔

Exit mobile version