سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاقوام متحدہ کی خاموشی پاکستان اور ایران کی طرفداری کے مترادف ہے۔...

اقوام متحدہ کی خاموشی پاکستان اور ایران کی طرفداری کے مترادف ہے۔ نصیر بلوچ

جنو بی کوریا(ہمگام نیوز)نصیر بلوچ نے کہاکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے ہر سال حیوانوں کی تحفظ کے لیے قانون سازی کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہیں۔ اگرسمندر کے کنارے کوئی ڈالفن مردہ پایا جائے تو اسی وقت سارے ادارے متحرک ہو کر اُس ملک کے خلاف ایکشن لیکر تحقیقاتی ٹیم روانہ کرتے ہیں تاکہ حقیقت معلوم ہو سکے۔مگر یہاں ایک قوم اڑسٹھ سالوں سے پاکستان اور ایران کی ظلم بربریت کا شکار ہے، اقوام متحدہ کے آنکھوں کے سامنے ہر روز بلوچوں کے مسخ شدہ لاشوں کے ڈھیر پر میلہ لگا ہوا ہے ، گاؤں کے گاؤں جلائے جا رہے ہیں،بزرگ ،بچے اور عورتوں پر تشدد اور نوجوانوں کو اٹھا کر اذیت خانوں میں اذیتیں دیکرسر اور سینوں پر گولیاں مار کر ویرانوں اور گلیوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔روزانہ قابض ریاست کی عسکری اور سیاسی قیادت بلوچوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کے لیے نئی نئی پالیسیاں بنا کر قانون سازی کر رہے ہیں تاکہ بلوچوں کو ختم کر کے ان کی زمین پر مکمل قبضہ کیا جاسکے۔ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود اقوام متحدہ اورعالمی طاقتوں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔
ہم اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور تمام عالمی طاقتوں سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرپاکستان اور ایران کی دہشت گردی سے بلوچ نسل کُشی اور قتل عام اور بلوچستان پر جبری قبضہ ، انسانی حقوق کی پامالی ،اقوام متحدہ اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر دونوں کی اقوام متحدہ سے رُکنیت ختم کر کے انہیں عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکر کے بلوچ نسل کُشی کا احتساب لیا جائے اور بلوچستان کی ۱۱ اگست۱۹۴۷ کی حیثیت کو بحال کر کے ایک آزاد اور خودمختار ملک تسلیم کریں تاکہ بلوچ قوم دوسرے آزاد قوموں کی طرح آزاد زندگی جی سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز