کابل(ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش بدھ چودہ جون کے روز اپنے ایک اچانک دورے پر افغان دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔ کابل پہنچنے پر گوٹیرش نےکہا کہ خونریز تشدد اور مصائب کے اس دور میں اقوام متحدہ افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے بقول وہ اپنے دورے کے دوران افغان حکومت اور عوام سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ایک ایسے وقت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں، جب گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صرف کابل میں ہی متعدد بڑے بم دھماکوں میں قریب 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


