چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںاقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان80برس کی عمرمیں وفات پاگئے

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان80برس کی عمرمیں وفات پاگئے

جنیوا( ہمگام نیوزویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے ملک گھاناسے تعلق رکھنےوالے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور نوبل امن انعام یافتہ کوفی عنان ہفتے کے روز مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں۔ ان کی عمر 80 سال تھی . ان کے نام سے قائم فاؤنڈیشن نے جنیوا میں ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی یے ,کوفی عنان 1997ء سے 2006ء تک دو مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رہے تھے۔وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سوئٹزر لینڈ کے ایک گاؤں میں زندگی گزار رہے تھے. گھانا کے صدر نانا عکوفو عدو نے بھی انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے ایک تجربے کار اور ماہر بین الاقوامی سفارت کار کی حیثیت سے اپنے ملک کا نام فخر سے پوری دنیا میں بلند کیا تھا۔2003 میں عالمی ادارے کے اجازت کے بغیر عراق پر امریکی حملے کی انھوں نے مخالفت کی تھی ۔گھانا کے صدر نے ان کی موت کے سوگ میں پورے ملک میں ایک ہفتہ کیلئے اپنے قومی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز