شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںالاھواز میں جاری مظاہروں کے دوران ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے...

الاھواز میں جاری مظاہروں کے دوران ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

ایزج (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز ایزج شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اھواز کے ایذج شہر میں ہونے والے مظاہروں کے مناظر پوسٹ کیے گئے ہیں۔

ان مظاہروں کے دوران شرکا کو ’خامنہ ای مردہ باد‘ کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ھواز میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ضلع خوستان اور دوسرے علاقوں میں پینے کا پانی بند کردیا گیا۔

کل منگل کے روزجنوبی ایران کے ضلع خوستان اور کئی دوسرے علاقوں میں مظاہرے بھی ہوئے۔

سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو خامنہ ای مردہ باد، ایران، عرب بھائی بھائی اور نسلی، لسانی اور قومیتی فرقہ پرستی اور نعرےبازی کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

پرسوں سوموار کو جنوب مغربی ایران میں پانی کی بندش کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں الاھواز کے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایرانی اپوزیشن کے ترجمان ٹی وی چینل ایران انٹرنیشنل نے الاھواز کی الثورہ کالونی میں نہتے مظاہرین پر اندھا دھند شیلنگ کے مناظر نشر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز