Homeخبریںالاہواز: قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

الاہواز: قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

الاہواز (ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز ایران عرب اکثریتی صوبے الاہواز میں گزشتہ روز اتوار کو قابض ایرانی پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک اہوازی عرب زخمی ہوگیا ـ

تفصیلات کے مطابق ایران کے عرب اکثریتی صوبے الاہواز میں قابض پولیس فورس کی فائرنگ سے صادق کعبی ولد نعیم کعبی ساکن شوش کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ـ

اس الاہوازی عرب شہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے قابض ایرانی پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ـ

رپورٹ کے مطابق شوش شہر کے احمد آباد کے مکینوں نے صادق پر فائرنگ کے بعد فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کیا ـ

واضح رہے کہ قابض ایران کے جغرافیہ میں مظلوم اقوام بالخصوص بلوچستان میں بلوچ قوم کے شہریوں پر آرمی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version