Homeخبریںالمداد پیلا کوچ نے نیوکاہان مری کیمپ میں دو بچوں کو کچل...

المداد پیلا کوچ نے نیوکاہان مری کیمپ میں دو بچوں کو کچل دیا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک افسوسناک واقعے میں المداد پیلا کوچ نے نیوکاہان مری کیمپ میں دو بچوں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق ہوا اور دوسرا زخمی، مزید رپورٹ کے مطابق جان بحق بچے کا نام صابر ولد جمند خان محمدانی ہے
جب کہ زخمی بچے کا نام امان اللہ ولد صمند خان محمدانی ہے واقعہ کے بعد علاقے کے لوگ جاہے وقوعہ پر پہنچ گئے اسی اثنا میں پولیس اور انتظامیہ کو مطلع کیا گیا اور لکپاس تک کوچ کا پیچھا کیا گیا لیکن کوچ کا ڈرائیور موقعے پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، لوگوں نے مشتعل ہوکر روڈ بلاک کیا اسکے بعد مشتعل افراد علاقے کے تھانے میں پہنچ گئے جہاں اس واقعہ کے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا علاوہ ازیں پولیس نے تمام سی سی ٹی وی چیک کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ـ

Exit mobile version